نئی دہلی ،20؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے ایم پی ایم پی وریندر کمار نے کہا کہ انہوں نے راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔کمار نے جے ڈی یو صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی طرف سے بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کے ساتھ گٹھ بندھن کرنے کے معاملے پر نظریاتی اختلافات کو اپنے استعفی کی اہم وجہ بتائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم ویکییا نائیڈو کو اپنا استعفی بھیج چکے ہیں۔کمار نے کہا کہ قانونی طور پر وہ نتیش کمار کی پارٹی کے رکن کے طور پر ایوان عظمیٰ کے رکن ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن توڑ کر بی جے پی کی قیادت ی والے این ڈی اے سے اتحاد کرنے کے نتیش کمار کے فیصلے سے اتفاق نہیں ہے۔اس لئے انہوں نے اپنی پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ بہار میں جے ڈی یو، آر جے ڈی اور کانگریس کے انتخاب سے قبل مہاگٹھ بندھن سے نتیش کمار کی طرف سے جے ڈی یو کو الگ کرنے کی مخالفت میں پارٹی کے سابق صدر شرد یادو کی قیادت میں کمار سمیت دیگر رہنماؤں نے باغی رویہ اختیار کر لیا تھا۔ان میں یادو اور جے ڈی یو کے ایک اور رہنما علی انور انصاری پارٹی مخالف سرگرمیوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے نائیڈو پہلے ہی پارلیمنٹ کی رکنیت کے نااہل قرار دے چکے ہیں۔نتیش کمار کی قیادت والے گروپ نے کمار کو جے ڈی یو کی کیرل یونٹ کے صدر عہدے سے پہلے ہی ہٹا دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے بھی جے ڈی یو کے انتخابی نشان پر شردگروہ کے دعوے کو مسترد کرکے نتیش کمار کی قیادت والے گروپ کو حقیقی جے ڈی یو بتایا ہے۔حال ہی میں ہوئے گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت پر کمار نے کہاکہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جیت نہیں ہے۔اس جیت کی وجہ کچھ اور ہے۔کمار اعلیٰ ایوان میں کیرل کی نمائندگی کر رہے ہیں۔وہ اپریل 2016 میں راجیہ سبھا رکن بنے تھے اور ان کا دور اقتدار اپریل 2022تک تھا۔